اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔
درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کو 10 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت عظمیٰ سے یہ استدعا بھی کی گئی کہ درخواست کے زیر التوا ہونے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پر عملدرآمد روک دیا جائے کیونکہ صدر مملکت کے بیان کے بعد قانون سازی پر سوالات اٹھنا شروع ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایمان مزاری کی ضمانت ،علی وزیر جیل روانہ