کراچی (سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ 28 گھنٹے بعد صدر کو ہوش آیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایوان صدر کے پرنسپل سیکرٹری کی تبدیلی کا مطالبہ
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے نیند سے بیدار ہو کر جو کہا اس کی حیثیت نہیں، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نظام میں اداروں کی مداخلت ہوئی تو غلط ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ٹوئٹ دیکھ کر حیرت ہوئی۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صدر کا معاملہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کا ٹویٹ ،شیخ رشید نے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا دی