لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں گرفتار یاسمین راشد ،سابق گورنر عمر چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک کی توسیع کر دی ہے۔
