اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسمبلرزکی جانب سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم دورِ حکومت میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 58 فیصد کم ہوئی۔11 اگست 2022 کو ڈالر 182 روپے 93 پیسے کا تھا جو کہ رواں برس 9 اگست کو 289 روپے کا ہوگیا۔
گاڑیوں قیمتوں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ہونڈا سٹی مینوئل ٹرانسمیشن 1.2 ایل، سی وی ٹی، 1.5 ایل سی وی ٹی اور اے ایس پی سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمتیں اب بالترتیب 47 لاکھ 99 ہزار، 49 لاکھ 29 ہزار، 55 لاکھ 49 ہزار اور 59 لاکھ 79 ہزار ہوگئیں جبکہ پی ڈی ایم نے جب اقتدار سنبھالا تو یہ قیمتیں بالترتیب 32 لاکھ 19 ہزار، 32 لاکھ 49 ہزار، 34 لاکھ 46 ہزار اور 37 لاکھ 49 ہزار روپے تھیں۔
ہونڈا سوک 1.5 ایل ایم سی وی ٹی، اوریل ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5 ایل ایل ایل سی وی ٹی کی قیمتیں اب بالترتیب 85 لاکھ 99 ہزار، 89 لاکھ 49 ہزار اور ایک کروڑ 19 لاکھ ہوگئی ہیں جو پہلے بالترتیب 53 لاکھ 99 ہزار، 56 لاکھ 49 ہزار اور 64 لاکھ 99 ہزار روپے تھیں۔
ٹویوٹا یارس جی ایل آئی 1.3 سی وی ٹی اور اے ٹی آئی وی ہائی سی وی ٹی اب بالترتیب 48 لاکھ اور 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی ہیں جو اس سے قبل بالترتیب 31 لاکھ اور 31 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھیں۔
ٹویوٹا کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور 1.8 الٹس گرانڈے بلیک سی وی ٹی بلیک انٹیریئر ماڈلز کی قیمتیں پہلے بالترتیب 37 لاکھ 49 ہزار، 39 لاکھ 29 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار تھیں جو اب بالترتیب 61 لاکھ 82 ہزار، 67 لاکھ 82 ہزار اور 78 لاکھ 12 ہزار روپے ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کمپنی نے گوگل میپس کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کر ادی
فارچیونر ہائی پیٹرول، ڈیزل اور لیجنڈر کی قیمت بالترتیب ایک کروڑ 9 لاکھ، ایک کروڑ 14 لاکھ اور ایک کروڑ 21 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 81 لاکھ، ایک کروڑ 90 لاکھ اور 2 کروڑ ایک لاکھ روپے ہوچکی ہیں۔
سوزوکی آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 22 لاکھ 51 ہزار، 26 لاکھ 12 ہزار روپے، 27 لاکھ 99 ہزار روپے اور 29 لاکھ 35 ہزار روپے ہوچکی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی قیمتیں 14 لاکھ 25 ہزار روپے، 16 لاکھ 75 ہزار روپے اور 18 لاکھ 86 ہزار روپے تھیں۔
سوزوکی ویگن وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور آر اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں 32 لاکھ 14 ہزار روپے، 34 لاکھ 12 ہزار روپے اور 37 لاکھ 41 ہزار روپے ہوچکی ہیں، جبکہ پہلے ان کی قیمتیں 20 لاکھ 19 ہزار روپے، 21 لاکھ 29 ہزار روپے اور 23 لاکھ 19 ہزار روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب انفلوئنسر کو پلےسٹیشن مفت بانٹنے کااعلان کرنا مہنگا پڑگیا
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی نئی قیمتیں بالترتیب 37 لاکھ 18 ہزار روپے، 40 لاکھ 84 ہزار روپے اور 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہوچکی ہیں جو اس سے قبل بالترتیب 22 لاکھ 50 ہزار روپے، 24 لاکھ 74 ہزار روپے اور 26 لاکھ 62 ہزار روپے تھیں۔
سوئفٹ جی ایل ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتیں 26 لاکھ 94 ہزار روپے، 29 لاکھ روپے اور 31 لاکھ 69 ہزار روپیسے بڑھ کر 42 لاکھ 56 ہزار روپے، 45 لاکھ 47 ہزار روپے اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔