کراچی( وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عارف علوی آخری وقت میں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کررہے ہیں، عارف علوی نے ثابت کردیاوہ پاکستان کے نہیں ٹائیگر فورس کے صدر ہیں۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف علوی آخری وقت میں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کررہے ہیں،اب عارف علوی کو کیوں خیال آیا۔پاکستان کے خلاف گہری سازش سمجھتا ہوں،عارف علوی کا کردار ماضی میں بھی متنازع رہا ہے۔آج انہوں نے ایک بار کوشش کی ہے کہ پاکستان کو کس طرح نقصان دیں،چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کیس کی وجہ سے جیل میں موجود ہے،یہ ریلیف کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کس نے کیے، صدر مملکت نے وضاحت کردی