کراچی(وقائع نگار)سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے ہفتے کو حلف اٹھالیا،گورنر ہاؤس میںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق حلف لینے والے اراکین میں بریگیڈیئر ریٹار حارث نواز ، یونس ڈھاگا مبین جمانی، ایشور لعل ارشد ولی محمد، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو ، ڈاکٹر سعد خالد نیاز ، خدا بخش مری اور مسز رعنا حسین شامل ہیں۔ تقریب میںنگراں وزیراعلیٰ سندھ (ر) جسٹس مقبول باقر سمیت وزراء کے فیملی ممبران مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے ، چیف سیکریٹری ، قائم مقام آئی جی ، صوبائی سیکریٹریز،بیوروکریٹ ودیگر موجود تھے۔