پی آئی اے کے 11ہوائی جہاز گرواؤنڈ ، 3بوئنگ 777بھی شامل ،وجہ جانئے

پی آئی اے کے 11ہوائی جہاز گرواؤنڈ ، 3بوئنگ 777بھی شامل ،وجہ جانئے

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے 11ہوائی جہاز گرواؤنڈ ہیں ،گراؤنڈ جہازوں میں سے 3بوئنگ 777بھی شامل ہیں جہاز مرمت کے لیے کھڑے کئے گئے مگر پی آئی اے کی خراب مالی حالت کی وجہ سے پرزے نہیں خریدے جاسکے جس سے طیارے مستقل گراؤنڈ ہونا شرو ع ہوگئے ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے دوران ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی بے قابو اڑان کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو شدید مالی مسائل کاسامنا کرنا پڑ ا۔پی آئی اے کو پرزے خریدنے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ پی آئی اے کے طیارے گراؤنڈ ہوتے گئے مگر ان کی مرمت کے لیے پروزوں کی خریداری نہ ہوسکی اور مرمت کی غرض سے پہلے سے گراؤنڈ کئے گئے طیارے بھی اڑنے کے قابل نہ بنائے جاسکے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے تین بوئنگ777طیارے گراؤنڈ ہیں جن میں سے دو طیارے سال 2020میں گراؤنڈ کئے گئے اس کے بعد ایک طیارہ سال 2021میں گراؤنڈ کردیاگیا۔ا س طرحA320 کے 5 طیارے گراؤنڈ ہیں جن میں سے دوسال 2021میں اور 3طیارے2023میں گراؤنڈ کردیئے گئے ۔ATRکے 3طیارے گراؤنڈ ہیں جن میں سے ایک طیارہ 2020میں ایک طیارہ 2022اور ایک طیارہ 2023میں گراؤنڈ کردیا گیاتھا ۔یہ تمام طیارے پرزوں کی خریداری کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں