چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیاتوشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس انصاف کر کے جائیں ورنہ۔۔۔عثمان ڈار نے اپنی بیوہ والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہو جائے
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کی جانب سے آج شام شاہ محمود قریشی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر 15اگست کو درج کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)درج کرلی گئی۔یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس انصاف کر کے جائیں ورنہ۔۔۔عثمان ڈار نے اپنی بیوہ والدہکی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں