''چیئرمین پی ٹی آئی کو کہتا ہوں آج نوشہرہ تمہارے ہاتھ سے نکل گیا''پرویز خٹک کا جلسہ سے خطاب

”چیئرمین پی ٹی آئی کو کہتا ہوں آج نوشہرہ تمہارے ہاتھ سے نکل گیا”پرویز خٹک کا جلسہ سے خطاب

خیبر پختونخواہ(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے لوگوں نے ہمارا سر اونچا کر دیا،شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس انصاف کر کے جائیں ورنہ۔۔۔عثمان ڈار نے اپنی بیوہ والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہو جائے
”پاکستان ٹائم ”کے مطابقپاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جو لیڈر بچوں کو تمیز نہیں سکھا سکتا خود کیسے تمیزدار ہو سکتا ہے ،چئیرمین پی ٹی آئی کہتا ہے سب چلے بھی جائیں توکوئی فرق نہیں پڑتا۔آج چیئرمین پی ٹی آئی کو کہتا ہوں تم غرور کرتے ہو ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کہتا ہوں آج نوشہرہ تمہارے ہاتھ سے نکل گیا ،ہم عوام کی خدمت کیلئے زندہ ہیں۔ہم پی ٹی آئی کاصفایا اور غرور کا سر نیچا کر کے دکھائیں گے ،اب لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے میں ہوں ،انہیں بتانا چاہتا ہوں تحریک انصاف میری وجہ سے یہاں تک آئی ہے۔نوجوانوں کو غلط فہمی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئے گا اور تبدیلی لائے گا ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز آ رہی ہے اور لوگوں کا سمندر نکالے گی۔سیاسی کارکنوں کی تربیت کرنا قائد کی ذمہ داری ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو گمراہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں