shah mehmood

”ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،چیف جسٹس نوٹس لیں“شاہ محمود کا الیکشن میں تاخیر کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ، الیکشن میں تاخیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،قانونی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے ،عثمان ڈار کے گھر والوں ،بہو بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں ہے ۔
میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ محسن لغاری کے بیٹے کو خاندان کے سامنے اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ انہیں پریس کانفرنس کرنا پڑی ،چیف جسٹس کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے ،عمر ایوب اور مجھ سے منسوب خبروں میں کوئی حیثیت نہیں ہے،ہمارے رہنماﺅں اور کارکنوں کیخلاف غیر قانونی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے ،نگران وزیراعظم سے کہوں گا کہ آپ کہتے ہیں شفاف الیکشن یقینی بناﺅں گا کیا اس ماحول میں شفاف الیکشن کا ہو نا ممکن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کئی دن بعد شیو بنائی ،نماز جمعہ مسجد میں ادا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں