تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی رہائشگاہ اور فیکٹری سیل

سیالکوٹ (سٹاف رپورٹر ) سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا گھر فیکٹری سکریٹریٹ اور دیگر جائیداد کو سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ

تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی سیالکوٹ میں رہائش گاہ سیکرٹریٹ فیکٹری اور شو روم کو سیل کر دیا گیا ہے، سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر گھر سمیت دیگر جائیدادوں کو سیل کرکے قرقی کے نوٹسز لگا دئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے گھر کو خالی کراکر جبکہ فیکٹری مین موجود سکیورٹی عملہ اور ورکرز کو باہر نکال دیا گیا اور پھر سیل کیا گیا ہے۔دوران آپریشن ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ حکام کا کہنا ہے ہے رہنما رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار اور ان کے بھائی عمر ڈار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کی تحلیل کو1ہفتہ گزر گیا،سابق وزرا نے گاڑیاں واپس نہ کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں