جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن آئینی مدت میں ہونے ضروری ہیں تاہم حلقہ بندیاں بھی ضروری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہو رہی ہیں ،ہونے دیں ،صرف دو ماہ کا فرق پڑے گا ،صحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہو چکے ہیں ،صرف ایک قاتل گرفتار نہیں ہو سکا جو کچے میں چھپا بیٹھا ہے ۔
