اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے چھوڑے جانے والے پانی سے دریائے ستلج بھر گیا ،درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ،فصلیں تباہ ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ستلج میں طغیانی ،فتح پور پوسٹ پر 15فٹ اور تلوار پوسٹ پر 12فٹ تک پانی کی سطح بلند ہو گئی ،قصور کے متعدد دیہاتوں میں پانی داخل ہو گیا ،کئی بستیاں زیر آب آ گئیں ،لوگوں کی بڑی تعداد نے علاقہ سے نقل مکانی شروع کر دی ،سینکڑوں ایکڑ پر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،اوکاڑہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،ریلیف کیمپوں میں پولیس تعینات کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : ننھی فاطمہ کی آج قبر کشائی تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کانیا انکشاف