لاہور (وقائع نگار)لاہور پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی پولیس رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ حسان خان نیازی جناح ہائوس حملہ کیس میں نامزد ہیں اور مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔حسان نیازی کو ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرائی۔خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر ان کے بیٹے حسان نیازی کو جمعہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : گنے کی سرکاری قیمت مقرر،نوٹیفکیشن جاری
کور کمانڈر ہائوس حملہ کیس،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی ٹرائل کے لیے فوج کے حوالے