اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10جاری کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:”الیکشن کمیشن کو کیا ٹیوشن پڑھانے کی ضرورت ہے“بابر اعوان نے کھری کھری سنا دیں
پاکستان ٹائم کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 22 اگست کو سماعت کرے گا، اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈ شیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔