asia cup

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ مہنگے ترین ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے مہنگے ترین ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز شام 6 بجے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی، چند ہی گھنٹوں میں تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے۔
وی وی آئی پی لیول اے، لیول بی جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 87 ہزار روپے تھی کہ تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جبکہ وی آئی پی لوئر کیٹیگری اے، بی کے بھی تمام ٹکٹس کی بکنگ ہوچکی ہے، جس کی مالیت 36 ہزار 250 روپے تھی۔آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر جنرل اسٹینڈ کی711 سیٹیں ابھی خالی ہیں جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا آج سے آغازٹورنامنٹ میں6 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں