اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے خاتون اسسٹنٹ کو ہراساں کرنے والے نیپرا ڈائریکٹر کی اپیل مستردکرتے ہوئے نوکری سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی نے نیپرا ڈائریکٹر کو وفاقی محتسب سے دو انکریمنٹ روکنے کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔صدر نے کہا کہ ایسے شخص کیلئے سزا کو بڑھا کر نوکری سے نکالنے کی سزا دینا معقول اور مناسب ہو گا ،کام کی جگہ خواتین کو ہراساں کرنا ایک سنگین معاملہ ہے،ملزم نے بلا واسطہ جرم کا اعتراف کیا ،صرف سزا کیخلاف اپیل کی ۔
