کراچی ( نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل انتقال کر گئے، اہلخانہ نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق کنور نوید جمیل کے صاحبزادے نے انتقال کی تصدیق کردی ہے، کنور نوید جمیل برین ہمبرج کے باعث کافی عرصے سے بیمار تھے، وہ رکن سندھ اسمبلی،میئر حیدرآباد اور رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کنور نوید جمیل کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کنور نوید جمیل تحریک کا نادر اثاثہ اور سینئر رہنما تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ملک کیلئے کنور نوید جمیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن مرحوم کے سوگواران کے غم میں شریک ہے۔
![ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما انتقا ل کر گئے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/08/6-11-940x480.jpg)