لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نیکہا ہے کہ نواز شریف کیساتھ قانون اور آئین کے تحت سلوک ہونا ہے تو وہ یہ نہ بھولیں کہ وہ ایک 7سالہ سزا یافتہ مفرور مجرم ہیں۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجرم مفرور ہو جائے تو پھرقانون کے مطابق وہ اپنے دفاع کے حقوق کھو بیٹھتا ہے،نواز شریف جیل جائیں گے وہ وہاں سے نہیں نکل سکتے،اور نہ ان کی ضمانت قبل از وقت ہو سکتی ہے، ملزم ہوتے ہوئے بھی اگر جرم ثابت نہ ہوا ہوتا تو بھی ان کیلئے مفرور ہونے پر بڑی دشواری ہوتی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آتے ہیں تو انہیں بالکل جیل جانا پڑے گا، انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، پھر عدالت پر ہے کہ وہ ان کے حقوق بحال کرتی ہے یا نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی چار سال کی مفروری ایسی ہے کہ وہ مفرور بھی ہیں اور بیچ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
