جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک) منگلا ڈیم میں رواں سال کم عرصے میں گنجائش کے مطابق مقررہ حد تک پانی بھر گیا ، فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242 فٹ ہے۔ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور میرپور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کا خطرہ ہے دریا کنارے کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔یاد رہے کہ پچھلے 10 سال میں ڈیم مکمل طور پر یعنی 12 سو 42 فٹ تک ایک ہی بار بھر سکاہے۔ ڈیم میں سے پانی کا اخراج ارسا کی ڈیمانڈ پر کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا