لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ شبنم آج اپنی 77ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ شبنم نے بے شمار فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے ،ان کے ادا کیے ہوئے کردار اور مکالمے آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں گھونجتے ہیں.شبنم 17اگست 1946کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں ،28سالہ فلمی کیرئیر میں شبنم نے بے شمار ایوارڈز حاصل کیے جن میں تیرہ بار نگار ایوارڈ کا حاصل کرنا خود ایک ریکارڈ تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : تین ماہ میں 13کلووزن کم، اداکارہ ریشم نے خوبصورتی کا ناقابل یقین راز بتادیا