nusrat fateh ali

موسیقی کے بے تاج بادشاہ کی آج 26ویں برسی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کو اپنی آواز کا دیوانہ بنانے والے پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور موسیقار نصرت فتح علی خان نے اپنے کیریئر کے دوران عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا،نصرت فتح علی نے قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے۔
نصرت فتح علی خان صوفیانہ کلام کو اس مہارت سے گاتے کہ سننے والوں پر وجد طاری ہو جاتا۔ سروں کے شہنشاہ نے مغربی سازوں کو استعمال کر کے قوالی کو جدت دی، ان کی قوالی ’دم مست قلندر علی علی‘ عالمی سطح پر مقبول ہوئینصرت فتح علی خاں کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے ،ان کے قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے، ان، انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت متعدد ملکی اور عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ 16 اگست 1997 کو لندن کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد نصرت فتح علی خان اس دنیاسے رخصت ہو گئے لیکن وہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں