نوازشریف کی وطن واپسی، ایک بار پھر جی ٹی روڈ پرقسمت آزمائی کافیصلہ، روٹ سامنے آگیا

نوازشریف کی وطن واپسی، ایک بار پھر جی ٹی روڈ پرقسمت آزمائی کافیصلہ، روٹ سامنے آگیا

اسلام آباد، لندن(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس آنے کے لیے اسلام آباد میں اتریں گے جہاں سے وہ براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور بڑی سیاسی جماعت نے انوار الحق کاکڑ کے نام پر تحفظات کا اظہار کر دیا

یادرہے کہ نااہلی کے بعد بھی نوازشریف براستہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچے تھے لیکن کوئی خاطر خواہ سیاسی ہجوم نہ اکٹھا ہوسکاجس کی توقع کررہے تھے۔ پاکستان ٹائم کوذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کی تیاریاں بغیر کوئی وقت ضائع کیے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی لاہور میں اپنا مرکزی انتخابی دفتر بنائے گی،اہلیہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے آئندہ ہفتے شہبازشریف کی لندن روانگی کاامکان ہے جہاں وہ بڑے بھائی سے تفصیلی مشاورت بھی کریں گے اور ان کی ہدایات کے مطابق سیاسی معاملات کو آگے بڑھایاجائے گا،نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملات بھی طے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت ختم ہوتے ہی شہباز شریف کی اہلیہ کی طبیعت ناساز،لندن روانہ ہونے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں