قومی کرکٹر فہیم اشرف نے بھی لڑکی پسند کر لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی، منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق قومی کرکٹر حارث روف اور شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹر فہیم اشرف نے بھی خاموشی سے منگنی کرلی۔فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی۔تقریب میں صرف انکے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔فہیم اشرف کے ساتھی کھلاڑیوں نے تقریب میں شرکت نہ کرنے کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔نجی ٹی وی سے وابستہ معروف سپورٹس رپورٹر قادر خواجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر فہیم اشرف کی منگنی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ فہیم اشرف رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والی پاک افغان سیریز کے سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ایشیا کپ میں بھی فہیم اشرف اپنے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں