اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعطم شہبازشریف کو دیئے جانے والے الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب”نامعلوم وجوہات“ کی بناء پر موخر کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف آج رات قوم سے اپنا آخری خطاب کریں گے اور معاشی،خارجہ پالیسی اور منصوبہ جات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے انوارالحق کے نام پر تحفظات”نگران وزیر اعظم کیلئے کسی اور کا انتخاب بہتر ہوتا“
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع ہے،وہ خطاب میں اپنے دور حکومت کی پالیسیوں کی تفصیل بیان کریں گے اور معاشی،خارجہ پالیسی اور منصوبہ جات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب موخر کر دی گئی ہے،وزیر اعظم شہباز کو کل 14 اگست کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعظم کی نامزدگی ،فواد چوہدری کا رد عمل آگیا
تقریب میں کیڈٹس مخصوص انداز میں ڈرل پیریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے،پاکستان اور مادرِ وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیاجائےگا۔واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے تاہم انوار الحق کاکڑ اپنے منصب پر باضابطہ فرائض کل حلف برداری کے بعد سر انجام دیں گے۔ایوان صدر میں نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست ہو گی،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیں گے،ایوان صدر میں حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔