اسلام آباد( وقائع نگار) راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیرخزانہ ایک ٹیکنوکریٹ ہوں گے،اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام لسٹ میں شامل نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ماہر ین کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔وزیرخزانہ ایک ٹیکنوکریٹ ہوں گے،اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام لسٹ میں شامل نہیں۔سینیٹر انوارالحق کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے ،چاہتے ہیں بلوچستان کی محرومیاں ختم ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پرسوں سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا نام دیاتھا،وزیراعظم سے کہاتھا مشاورت کرکے نام بتاﺅں گا،وزیراعظم نے میرے نام پر اعتراض نہیں کیا۔
