anwar ul haq

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کامیاب انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام پر اتفاق میں کامیاب ہو گئے،انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ہوں گے،ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے چھوٹے صوبے سے نام لینے کو ترجیح دی ،نام میں نے تجویز کیا جس پر شہبا ز شریف نے اتفاق کیا ۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے دستخط کر کے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جائے نماز،انگریزی ترجمہ قرآن فراہم کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں