اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی تقریر کے دوران ارکان اسمبلی کی غیر سنجیدگی ، خاموش نہ ہونے پر سپیکر نے بھی بار بار توجہ دلائی لیکن کسی نے نہ سنی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پارلیمنٹ میں آخری تقریر کے دوران ارکان اسمبلی نے کسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا ،کئی ارکان رانا ثنا اللہ کو گھیرے میں لیے باتیں کرتے رہے ،وزیراعظم بار بار ان کی جانب دیکھتے اور خاموش ہو جاتے لیکن کسی نے توجہ نہ کی ،سپیکر اسمبلی بھی بار بار ارکان سے خاموشی اختیار کرنے کا کہتے رہے لیکن کسی کے کان پر جوں نہ رینگی۔وزیراعظم نے تنگ آ کر رانا ثنا کو آگے آ کر بیٹھنے کا کہا لیکن اس کے باوجود شور و غوغا جاری رہا ،وزیراعظم بار بار خاموش ہو کر سپیکر کی جانب دیکھتے ،سپیکر ارکان سے خاموشی اختیار کرنے کا کہتے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا اور ارکان اسمبلی کی ناتیں جاری رہیں ۔
ئی بھی پڑھیں : ”ہنوز دلی دور است“راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام کی ٹینشن سے آزاد