اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی جس کے بعد تین دن کا وقت ہو گا جس دوران ہم مل کر نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورت کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے اور ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے آج ملاقات متوقع ہے جس میں کوشش ہو گی کہ ہم مل کر ایک نام پر اتفاق کر لیں اور معاملہ الیکشن کمیشن تک نہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا کابینہ سے آخری خطاب مختصر وقت میں بہتر حکومت کی،شہبازشریف