fragrance

خوشبوسونگھنابیماری کو دور ، یادداشت کو بہتر بنائے

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سونگھنے کی حس کا محرک ہونا یاد داشت کو بہتر اور بیماریوں سے نجات کا باعث بنتا ہے۔
جرنل فرنٹیئر اِن نیورو سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 60 سے 85 برس کے درمیان 43 صحت مند رضا کاروں چنا۔نصف گروپ کو چار ماہ تک ہر رات دورانِ نیند دو گھنٹوں تک سات خوشبوئیں سنگھائی گئیں اس گروپ نے یادداشت کے زبانی امتحان میں دیگر کی نسبت 226 فی صد بہتر کارکردگی دِکھائی۔یاد رہے کہ پارکنسنز، الزائمرز، شیزووفرینیا اور ڈپریشن جیسی متعدد اعصابی بیماریاں سونگھنے کی حس کے کمزور ہونے کے بعد وقوع پزیر ہوتی ہیں، سونگھنے کی حس کو نقصان پہنچنا، یادداشت کھونے کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈا مشروب، بسکٹ اور کیک سے گردے کی پتھری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں