کراچی(سٹاف رپورٹر)مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے بعد الیکشن میں تاخیر کی خبروں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر پارلیمنٹرین میاں رضا ربانی نے حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)میں شامل جماعتوں کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات اور فوری رہائی کا معاملہ،تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بڑے فیصلے کر لئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے مردم شماری کے بعد الیکشن میں تاخیر کو وفاق کے لیے خطرناک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 6 ماہ موخر ہوں گے اور کوئی کہہ رہا ہے 7 ماہ موخر ہوں گے؟الیکشن کمیشن چپ کا روزہ توڑے اور سامنے آ کر بتائے کہ حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا؟۔سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس بل کی شق کو واپس لے کر اچھا کیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اس بل کی شق 12 اور شق 16 کو بھی واپس لینا چاہیے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کو حال ہی میں پاس کیے آرمی ایکٹ کے ساتھ ملا کر پڑھ لیں،دونوں ایکٹ کو ملا کر دیکھا جائے تو جو فیکٹری دودھ یا بسکٹ بنا رہی ہے اسے بھی استثنیٰ ملے گا،اس ترمیم میں ملٹری کے تعلیمی اداروں کو بھی ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کیوں ضروری تھی یہ بتایا نہیں گیا،پبلک آرڈر کو شامل کرنے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا سکوپ بہت بڑھ جائے گا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پر دوبارہ غور کیا جائے،اس ترمیم میں ملٹری کے تعلیمی اداروں کو بھی ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ،خواجہ سعد رفیق نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کر دیا