لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )چیئرمین کے ماضی میں انتہائی قریبی ساتھی اور استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے صدر عبدالعلیم خان نے عمران خان بارے ایسی بات کہہ دی ہے کہ جسے جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ،خواجہ سعد رفیق نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کر دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو عمران خان کی کرپشن کا ایک قطرہ نظر آیا ہے، پوری داستان سامنے آنا ابھی باقی ہے، انہوں نے نہ کوئی گھڑی چھوڑی نہ کوئی ہیرا،عثمان بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری تک تمام شواہد سامنے نہیں آئیں گے، کرپشن کے شواہد کے لیے ہمیں کسی فورم پر بلایا گیا تو پیش ہوں گے،تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ،جو اپنے دوستوں اور اپنے محسنوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہو سکتا۔عبدالعلیم خان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگ مشاورت کر کے اپنے دوستوں کے ساتھ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،انشا اللہ پورے پنجاب سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، ہم سب مل کر اپنے منشور پر کام کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری،تحریک انصاف کا کون سا نمبر؟جانئے