عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاوربیرون ملک روانہ،بڑی وجہ سامنے آگئی

عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاوربیرون ملک روانہ،بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے، ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیا کر رہے تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آیا ہے جس میں جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے نامزدگی کی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کے لیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔جج ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں