ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ ، چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ ، چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

کراچی (کامرس رپورٹر) ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹ پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سےچینی کی خوردہ قیمت 150 سے 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین روف ابراہیم نے بتایا کہ دو دنوں میں چینی کی ہول سیل قیمت 8 روپے فی کلو اضافے کے بعد 143 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں یہ قیمت 131 سے 132 روپے فی کلو تھی۔
حساس قیمت انڈیکس (ایس پی ا?ئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں چینی کی قیمت 135 سے 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جو جولائی کے پہلے ہفتے میں 125 سے 140 روپے فی کلو تھی، جبکہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 87 سے 100 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں