پیسے اکٹھے کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے چلا نہ جائے‘ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنزکی میڈیا کوریج پر بھی لاکھوں روپے فیس لاگو کردی گئی

پیسے اکٹھے کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے چلا نہ جائے‘ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنزکی میڈیا کوریج پر بھی لاکھوں روپے فیس لاگو کردی گئی


’ لاہور (وقائع نگار) وفاق کی حکومت اپنی جگہ لیکن پنجاب کی حکومت بھی کسی سے کم نہیںاور نگرانی کے لیے آئی محسن نقوی کی نگران حکومت میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی،اب میڈیا کوریج کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا۔ یادرہے کہ حالیہ مون سون سیزن میں جہاں لاہور کے کلمہ چوک انڈرپاس وغیرہ میں جمع پانی نے حکومتی مشینری کے دعووں کا بھانڈا پھوڑا، وہیں میڈیا نمائندگان انتظامیہ کی غفلت کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے عوام تک پہنچادیتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ نے اب فیس لاگو کرکے یہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ۔ پاکستان ٹائم کو بتایاگیا ہے کہ ، اورنج لائن کے 26 سٹیشنز پرتین کیٹگریاں بنادی گئیں، کیٹگری اے میں 8 سٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی سٹیشن کوریج فیس ہوگی، کیٹیگری بی میں شامل 10 سٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی جبکہ میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں