راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) نیو اسلام آبادایئر پورٹ سے غیرملکی شہری منشیات لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم کے قبضے سے دس کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی نجی کمپنی کی پروازکا سری لنکن مسافر ایئرپورٹ پہنچاجو سری لنکا جارہاتھالیکن اس کے سامان کی تلاشی کے دوران ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی 10 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ۔