سعودی عرب کے ایک گھر میں والدین کی عدم موجودگی میں آتشزدگی، اکیلے موجود بچے جل کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

سعودی عرب کے ایک گھر میں والدین کی عدم موجودگی میں آتشزدگی، اکیلے موجود بچے جل کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)الاحسا کے شہر العمران کے ایک گھر میں والدین کی غیر موجودگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نیشنل جسٹس کلب میں فینسنگ کوچ علی بن ابراہیم العبید کے گھر میں آگ لگی جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے دس سالہ ھبہ، نوسالہ حسین، دوسالہ لیان اور ایک سال کا رھف موت کی آغوش میں چلے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی خرابی کی وجہ سے آگ گراﺅنڈ فلور سے شروع ہوئی اور دوسری منزل تک پھیل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں