لاہور ( سپورٹس ڈیسک) مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے وزارت اورگھریلو مصروفیت کے باعث سری لنکا پریمئر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،وہاب ریاض نے سری لنکا پریمئیر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کیلئے 5سیاستدانوں کے نام شارٹ لسٹ، آئندہ ہفتے ایک نام فائنل ہونے کا امکان
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وہاب ریاض نے پنجاب میں کھیلوں کی وزارت میں مصروفیت اورگھریلو مصروفیت کے باعث لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں گھریلومصروفیات کی وجہ سے کولمبو اسٹرائیکرزکو جوائن نہیں کرسکا۔شرکت نہیں کرسکا لیکن کولمبو اسٹرائیکرزکا ہرمیچ ضرور دیکھوں گا اوربھرپورسپورٹ کرونگا۔میری دعائیں اورنیک تمنائیں کولمبو اسٹرائیکرزکے ساتھ ہیں۔ وہاب ریاض نے سری لنکا پریمئیر لیگ میں کولمبواسٹرائیکرزکی نمائندگی کرنا تھی۔