اسلام آباد(وقائع نگار )مہنگائی اور غربت کی ستائی عوام کی مشکلات میںکمی ہونے کی بجائے اضافہ ،ایل پی جی ڈیلرز نے 31 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ کیسی رہی؟ جانئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایل پی جی ڈیلرز نے 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کل(سوموار) سے ملک بھر میں علامتی ہڑتال ہوگی۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال ہو گی،تمام ایل پی جی کی دوکانیں دن 12بجے تک بند رہیں گی، جب کہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہو گا۔عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف بے وجہ کاروائیاں بند کی جائیں،پولیس و سرکاری اہلکاروں کی ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت بند کی جائے۔