نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی امیگریشن آفس نے ایچ ون بی ویزا لاٹری کے دوسرے راونڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے بیان کے مطابق ایچ ون بی ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اس سال لاٹری کا دوسرا مرحلہ ہو گا۔اس مرحلے میں پہلے سے جمع کردہ الیکٹرانک رجسٹریشنز سے مزید امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا، رواں برس مارچ میں امریکی امیگریشن نے سال 2024 کے لیے ویزا لاٹری کے سلسلے میں اعلیٰ درجے کے ڈگری کے حامل امیدواروں کا انتخاب کیا تھا۔دوسرے مرحلے میں تعلیمی قابلیت کی اہلیت میں نرمی کا امکان ہے،ویزا لاٹری کی اس پیشکش کا فائدہ وہ درخواست گذار ہی اٹھا سکتے ہیں جو پہلے ہی سال 2024ءکی رجسٹریشن رکھتے ہیں اور پہلے مرحلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ایچ ون بی ویزا امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کو خصوصی پیشوں میں ملازمت کی اجازت دیتا ہے جو تکنیکی مہارت کے حامل ہوں۔اس لاٹری کے تحت سال میں زیادہ سے زیادہ 65 ہزار ویزے جاری ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پر مزید 3 الزامات،مجموعی تعداد 40 ہو گئی