لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے اپنے سینیٹرز کے کردار کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں سینٹ میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں پارٹی کے سینیٹرز کے کردار کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹرز کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دیدی۔پارٹی مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی تحقیقات کرے گااوررپورٹ عمران خان کو پیش کرے گا، ،کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے تالاب بن گئے