راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی رکن رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سانحہ 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے پر راولپنڈی کی عدالت نے سماعت کی جس میں عدالت نے سابقہ ایم پی اے سیمابیہ طاہر کی شناخت کا عمل 3 روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے ملزمہ کا طبی معا ئنہ کروانے کا بھی حکم نامہ جاری کر دیا۔مقدمہ تھانہ نیو ٹاون پولیس نے درج کیا تھا۔عدالت نے سابقہ ایم پی اے کو دوبارہ 31 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سیمابیہ طاہر کو ویمن تھانہ سے سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔
