دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں حضرت سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب دھماکے ہوئے ہیں جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن کی بار بار بے حرمتی،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ٹیکسی میں نصب کیا گیا تھا۔حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب مضافاتی علاقے میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں ،ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور اس کے تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔علاقے میں واقع عمارتوں پرعاشورہ محرم کی مناسبت سے سبز، سرخ اور سیاہ جھنڈے اور بینرزآویزاں تھے۔ دھماکے سے آس پاس کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ایک دکان میں آگ لگی ہوئی تھی۔ دمشق کے اس محلّے کا نام حضرت محمدﷺ کی نواسی سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کے ہی نام پر رکھا گیا ہے۔