پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے ساحل پر راہ بھٹک کر پھنس جانے والی 100 سے زائدوہیل مچھلیوں میں سے 50 ہلاک، بقیہ کو بچانے کی کوششیں جاری ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ وہیل کا ایک بڑا غول راستہ بھٹک کر ساحل کی ریت میں آن پھنسا تھا ،محکمہ جنگلی حیات کے عملے اور رضاکاروں نے انہیں بچانے کی کوششیں کیں جو بے سود ثابت ہوئیں۔ساحل پر پھنسی وہیل مچھلیوں میں سے ابتک پچاس ہلاک ہو چکی ہیں جبکہ باقی کو بچانے کیلئے کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی یہودی تنظیم کا بھارتی فلم ”بوال“پر پابندی کا مطالبہ