لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ منی پور کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا،پولیس اہلکار بھی اس مجمع میں شامل تھے جس نے خواتین سے زیادتی کی اور اہلخانہ کوزندہ جلا دیا۔
غیر ملکی میڈیا الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ سانحہ منی پور میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے شر پسندوں کو روکنے کے بجائے خود ان کے ساتھ شامل رہے،انسانیت سوز واقعہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث اڑھائی ماہ تک رپورٹ نہ ہو سکا ،19جولائی کو ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی جس نے دنیا بھر میں کہرام برپا کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : جنگل کی آگ بارودی گودام تک پہنچ گئی،دھماکے شروع