اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سماویہ طاہر ستی کوبھی ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سماویہ طاہر ستی کو 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سماویہ طاہر ستی سابق رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں اور وہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب کے عہدے پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب