اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق جی سکس ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر لنگر حسینی کا وسیع انتظام کیا جائیگا، جلوس کے راستے میں سبیل علی اصغر و سبیل سیدہ سکینہ کا اہتمام بھی کیا جائیگا،باجماعت نماز مغربین سکول سٹاپ میلوڈی چوک میں ادا کی جائیگی، نماز مغربین کے ساتھ ہی جلوس نیو آبپارہ سے ہوتا ہوا میلوڈی شہدا چوک پہنچے گاجبکہ جلوس پولی کلینک چوک،سروس روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ وزارت داخلہ نے 9 ویں محرم الحرام کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر کیا گیا، وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق 9 ویں محرم الحرام کو موبائل سروس صرف جلوس نکلنے والے مقامات پر بند ہو گی ۔
