کراچی(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں فائرنگ سے اکرم ابڑو اور ان کے بیٹے شہریار ابڑو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہےاور تحقیقاتی حکام نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں،مقتولین کے شاہوانی اور لہری برادری سے زمینوں پر اختلافات چل رہے تھے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ لگتا ہے واقعے میں ملوث ملزمان دوسرے شہر سے آئے تھے، ملزمان نے فائرنگ سے قبل مکمل ریکی کی تھی، ملزمان کے روٹ اور پلان کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات ملی ہیں، ملزمان نے خیابان شمشیر سے گاڑی کا پیچھا کیا اور ڈیفنس فیز7 کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان نے موٹرسائیکل اور گاڑی کا استعمال کیا ، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب