فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر عمران خان کو ’نشانے‘ پر رکھ لیا

فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر عمران خان کو ’نشانے‘ پر رکھ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف چھوڑ کر جانے اور پھر استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والے فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھرعمران خان کونشانے پر رکھ لیا اور کہا ہے کہ جن لوگوں نے نو مئی کو تنصیبا ت پر حملہ کیا انھیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے,فائز عیسی کے ریفرنس پر بھی چیئرمین کا موقف بدل گیا اب کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ریفرنس بھیجا تھا میں نے اسے آگے بھیج دیا ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ اداروں اور قوم کو دیکھناہوگا کہ اب انکے ساتھ کیا سلوک کرے، چیئرمین پی ٹی آئی کے قول و فعل میں بڑا تضاد ہے،نو مئی سے قبل پوری قوم کو اپنے بیانات سے ذہنی طور پر اکسایا اب ان کے دو بیان سامنے اگئے جس کا قوم موازنہ کرے،فیصلہ آپ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی محمد خان کی رہائی کا حکم ،غیر قانونی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں