پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے نگران وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ملاقات کی درخواست کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی امین نے لکھا کہ آپ سے ہنگامی ملاقات کی باضابطہ درخواست کرتا ہوں،اسمبلی تحلیل کے بعد نگران حکومت کا کام نوے روز میں الیکشن کرانا تھا لیکن 191دن گزرنے کے باوجود نگران حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی ،کیا یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ،غیر آئینی اور غیر قانونی نگران حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے میں مصروف ہے،یاد رہے کہ بطور وزیر اعلیٰ آپ پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے مشترکہ نامزد امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کام دکھا گیاعلی محمد خان 80دن بعد جیل سے رہا